افغان طالبان کا بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کا اعلان
باغی ٹی وی :افغانستان طالبان نے چیف ثالث عباس سٹانکزئی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہہ بھارت نے شروع سے ہی افغانستان میں منفی کردار ادا کیا، افغان طالبان نے واضحکرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں دہشتگردی کا ساتھ دیا،
افغان طالبان نے عید کے بعد بھارت میں کارروائیاں کرنے کا اعلان کردیا. انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارت میں آر ایس ایس ، بی جے پی سمیت دیگردہشت گردتنظیموں کی طرف ظلم کے خلاف کیا گیا. بھارت میں مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں پربے تحاشا مظالم ڈھایا جارہا ہے،بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام کا بدلہ بھی لینے کا اعلان کیا گیا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔
افغان میڈیا کے مطابق امریکا کے نمائندہ برائے افغان امن عمل خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی بھی ہے اور امریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے.