کابل : کابل میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ماضی کے ناکام تجربات کا اعادہ ہے:افغان طالبان نے کابل انتظامیہ کو اہم پیغام بھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پراپنا واضح پیغام ایک بارپھراشرف غنی اور اس کے حواریوں تک پہنچا دیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سہیل شاہین نے یہ پیغام اس وقت دیا جب افغانستان کے اکثرعلاقوں سے یہ خبری آنا شروع ہوگئی ہیں کہ مقامی لوگوں نے افغان طالبان کے ساتھ اپنی وفاداریاں پیش کردی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ افغان طالبان کی طرف سے یہ پیغام کابل انتظامیہ کے لیے قطرمیں کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کوقائم رکھنے کے حوالے سے ہے

 

سییل شاہین اپنے پغام میں کہتے ہیں کہ کابل میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ماضی کے ناکام تجربات کا اعادہ ہے۔ افغان مسئلے کو دوحہ معاہدے کے نفاذ میں افغان مسئلے کے حل کو حل کرتے ہوئے مسئلے کے اصل حل پر توجہ دینی ہوگی۔ رکاوٹوں سے گریز کرنا چاہئے۔ رہائی کا عمل مکمل کیا جانا چاہئے اور جتنی جلدی ممکن ہو بین الملکی بات چیت کا آغاز ہونا چاہئے۔

Shares: