افغان طالبان نے 10 مغوی فوجیوں کو 6 سال بعد رہا کردیا ، پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں‌

0
52

کابل: پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں‌، اطلاعات کےمطابق افغانستان کی حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 6 سال قبل اغوا کیے جانے والے افغان فوج کے 10 اہلکاروں کو رہا کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے 6 سال قبل افغان فوج کے 10 اہلکاروں کو اغوا کیا تھا جنہیں انٹرنیشنل کمیونٹی فار ریڈ کراس کی کاوش کے بعد رہائی ملی۔آئی سی آر سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان نے تمام اہلکاروں کو صوبے ہل مند کے ضلع نہر سراج میں افغان حکام کے حوالے کیا جس کے بعد رہائی پانے والے تمام مغویوں کو حفاظتی مقام پر پہنچایا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان طالبان نے اپنی ساتھیوں کی رہائی کے بعد دو غیرملکی پروفیسرز کو رہا کیا تھا، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پروفیسرز کی رہائی پاکستان کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ بین الاقوامی سطح پرافغان طالبان کے اس اقدام اور پاکستان کے کردار کو سراہا گیا تھا۔

Leave a reply