مذاکرات کیلئے افغان طالبان کا وفد ناروے روانہ:امریکی سینیٹرز نے بھی جوبائیڈن کو کہہ دیا

0
156

کابل :امریکا حکام سے مذاکرات کیلئے افغان طالبان کا وفد ناروے روانہ:امریکی سینیٹرز نے بھی جوبائیڈن کو کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق امریکا حکام سے مذاکرات کیلئے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان وفد ناروے روانہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا وفد اوسلو میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کرےگا، افغان طالبان ناروے کےحکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، افغان طالبان کاوفد چار روزہ دورے پرناروے گیا ہے،افغان طالبان وفد کےناروے میں قیام میں توسیع کا بھی امکان ہے۔

امریکی کانگریس کے 13 ارکان نے افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے صدر جو بائیڈن کو خط لکھاہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ افغان عوام کی مدد نہ کی تو افغانستان ایک بار پھر ہمارے دشمنوں کا محفوظ ٹھکانہ نہ بن جائےگا۔

دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی نے امریکی صدر بائیڈن کے اس بیان کو مسترد کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان متحد ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اختلاف رائے غیر ملکی حملہ آوروں نے اپنی بقاء کیلئے پیدا کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ افغانستان سے افواج اس لئے واپس بلالیں کیونکہ افغانستان کو ایک حکومت کے تحت متحد کرنا ممکن نہیں

Leave a reply