آپ کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے:افغان طالبان کا غیرملکی سفیروں اوردییگرشہریوں کوپیغام

0
39

کابل:آپ کے جان ومال کی حفاظت ہماری اسلامی اورآئینی ذمہ داری ہے:افغان طالبان کا غیرملکی سفیروں اوردییگرشہریوں کوپیغام،اطلاعات کے مطابق اس وقت جیسے جیسے افغآن طالبان دوبارہ پورے افغانستان میں اپنی رٹ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان حالات کودیکھتے ہوئے افغآن طالبان نے غیرملکی سفیروں ، شہریوں اوردیگرتنظیموں کے نام امن وسلامتی پرمبنی ایک پیغام جاری کیا ہے

ذرائع کے مطابق اس پیغام میں افغان ترجمان کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود ، مقیم غیرملکی سفیر ، سفارتخانوں کا عملہ، دیگرشہریوں سمیت جتنے بھی غیرملکی ہیں ان کوذرا بھر بھی پریشان نہیں ہونا چاہیے ان کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے

افغآن طالبان کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تمام شہریوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے ، وہ اپنے امورزندگی روایات کے مطابق گزاریں

افغان طالبان کی طرف سے تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ غیرملکی ہوں یا افغانی اوروہ افغان طالبان کے خلاف منفی پراپیگنڈے ، شرارتوں اورسازشوں سے بازرہیں اگرایسی کوئی صورتحال سامنے آئی توپھراس کے ذمہ دار بھی ہوں گے

Leave a reply