سندھ اسمبلی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دہشتگردی کے مقدمات،عدالت نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کی سزاؤں کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا
عدالت نے ملزمان کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی، عدالت نے تمام ملزمان کو عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا، عدالت نے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے جرم میں 14 سال قید کی سزا بھی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا، سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان زاہد اللہ ،عرف سلیمان اور بسمہ اللہ عرف حاجی لعل کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے ملزمان زاہد اللہ ، انعام اللہ اور محمد قاسم کو سزا مکمل ہونے کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا،
دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت میں کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی تھیں،سی ٹی ڈی نے 8 فروری2021 کو شاہ لطیف میں کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ملزمان میں زاہد اللہ ، محمد قاسم ، انعام اللہ، بسمہ اللہ اور گل محمد شامل ہیں،ملزمان کا تعلق افغانستان کی کالعدم تنظیم سے ہے،ملزمان سندھ اسمبلی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،ملزمان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا تھا