افغانستان بم دھماکہ میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے، خبر آ گئی

0
37

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکہ، 16ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ دھماکے سے کئی کلومیٹر دور مکانات میں کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے ۔
افغان طالبان کا افغانستان کے بڑے شہر قندوز پر حملہ ، افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادوں کو ٹھکانے لگایا
یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب امریکی سینئر سفارتکار افغان صدر اشرف غنی کوطالبان کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔

دھماکا گرین ولیج کے قریب ہوا ، یہ کمپاونڈ بین الاقوامی تنظیموں کے عملہ کے زیر استعمال تھا۔ بعدازاں دوسرا چھوٹا دھماکہ ہوا جس کمپاونڈ کے اندر جنریٹر پھٹ گئے۔

طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں غیر ملکی افواج کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کار بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جبہ متعدد حملہ آوروں نے کمپاو¿نڈ پر دھاوا بول دیا تھا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ کم از کم پانچ عام شہری ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوئے ہیں ، لیکن انہوں نے کہا کہ تعداد اب بھی بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ بعدازاں ایک اہلکار نے اے پی کو بتایا کہ ان کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے ، جب کہ 119 زخمی ہوئے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ دھماکے کا ہدف گرین ولیج کمپانڈ تھا ، جس میں متعدد بین الاقوامی تنظیمیں اور گیسٹ ہاوسز شامل ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے قریبی پٹرول اسٹیشن کی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

ایک عینی شاہد ولی جان نے بتایا کہ یہ ایک خوفناک دھماکہ تھا۔ اسپتال کے ایک ڈائریکٹر ، ڈاکٹر نظام الدین جلیل نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Leave a reply