افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 34افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح نوبجے ہوا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بم کارمیں نصب تھا جس نے پولیس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

Shares: