افغانستان، تعلیم بھی شدت پسندوں کے نشانے پر

افغانستان میں اب تعلیمی ادارے بھی حملوں سے محفو ظ نہیں رہے ۔ افغان صوبہ غزنی کی یونیورسٹی میں بم دھماکہ ہوا جس سے 19طلبہ زخمی ہو گئے۔

افغانستان، جلال آباد میں دھماکہ،10ہلاک

بم کلاس روم میں نصب کیا گیا تھا جو کہ لیکچر کے دوران پھٹ گیا زخمی طلبہ میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک اس حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار بم دھماکہ، 10 جاں بحق

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ ٰننگر ہار کے جلال آباد میں دھماکہ سے کم از کم 10لوگ جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

افغانستان: کار بم دھماکہ میں متعدد جاں بحق

مقامی انتظامیہ کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے کہا کہ دھماکہ خیز مادہ کو ایک موٹر سائکل پر رکھا گیا تھا ۔دھماکہ شام ساڑھے چار بجے ہوا

Comments are closed.