افغانستان کی ایئرلائنز کا کراچی کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

0
135

تازہ ترین: افغانستان کی ایئرلائنز نے کراچی کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ایئرلائنز نے کراچی سے فلائٹ آپریشن کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی ایئرلائن کراچی سے کابل اور قندھار کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فضائی آپریشن شروع کرنے کا مقصد افغان شہریوں کو کراچی میں طبی سہولیات کے حوالے سے بہتر انتظامات ہونے کی وجہ سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے پروازوں کی اجازت پاکستان اور افغانستان کے مفاہمتی یاداشت کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان کی 2 ایئرلائنوں کو اسلام آباد سے کابل فلائٹ آپریشن کی اجازت پہلے سے ہی دی ہوئی ہے۔

Leave a reply