افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں،وزیراعظم عمران خان

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں،

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یکساں نظام تعلیم سے معاشرے میں فرق ختم ہوجائے گا،انگلش میڈیم سے معاشرہ تقسیم کا شکارتھا ،میرا 25 سال یکساں نظام تعلیم کا ویژن تھا،جو پیسے والے تھے وہ انگلش میڈیم تعلیم حاصل کررہے تھے،ملک میں انگلش میڈیم والوں کو نوکریاں مل رہی تھیں،انگلش میڈیم سے ایلیٹ طبقے نے ناجائز فائدہ اٹھایا وزارت تعلیم کو یکساں نظام تعلیم کےرائج ہونے کے بعد بھی چیلنجز کاسامنا ہوگا،لوگ کہتے تھے یکساں نظام تعلیم ممکن نہیں ایلیٹ طبقہ جس نظام سے فائدہ اٹھاتا ہے اس کو تبدیل کرنامشکل ہوتا ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غلامی والے ذہن صرف نقالی کرتے ہیں آگے نہیں بڑھتے ،دوسری قوم کے کلچرکواپنانا ذہنی غلامی ہے،علامہ اقبال سب سےبڑے مسلمان اسکالر تھے ،8ویں،9ویں اوردسویں جماعت میں سیرت نبوی ﷺپڑھائی جائے گی نبی ﷺ کے علاوہ دنیا میں کسی اور کے اتنے اچیومینٹس نہیں سیرت نبوی ﷺسے نوجوانوں کو زندگی کا بہترین ضابطہ ملے گا،ہمارے یہاں جو مغرب سے آئے اس کو اچھا،ذہین اور تعلیم یافتہ سمجھا جاتا ہے تمام مذاہب کی بنیاد انسانیت ہےاور دیگرمذاہب میں بھی اچھائی کے درس موجود ہیں صرف تعلیم کافی نہیں اس کےساتھ انسانیت بھی ضروری ہے،

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

Leave a reply