افغان کٹھ پتلی فوجیوں و چوکیوں پرافغان طالبان کے تابڑتوڑ حملے، 36ہلاک،6 ٹینک تباہ

کابل :افغان کٹھ پتلی فوجیوں و چوکیوں پرافغان مجاہدین کے تابڑتوڑ حملے، 36ہلاک،6 ٹینک تباہ،اطلاعات کےمطابق الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فراہ میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب ضلع فراہ رود کے عبداللہ خیل تودنک کے علاقے قندہار-ہرات ہائی وے پر مجاہدین نے فوجی کاروان پر وسیع حملہ کیا،جو صبح تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں 3 فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 10 ہلاک ، جب کہ دیگر فرا اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک اینٹی ائیرکرافٹ گن اور دیگر فوجی سازوسامان قبضے میں لیا۔

 

دریں اثناء ضلع بالابلوک کے شیوان کے علاقے میں قائم دومنزلہ نامی فوجی چوکی میں مجاہدین نے حکمت عملی کے تحت دھماکہ کروایا،جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پرتباہ ہونے علاوہ وہاں تعینات 12 اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب مجاہدین نے ایک اور چوکی پر بھی حملہ کیا،جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا، لیکن تفصیل فراہم نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے 3 مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

 

دوسری جانب صوبہ پکتیا میں بھی افغان طالبان نے تابڑتوڑحملےجاری رکھے، کمانڈو آفسر اور سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیا، لوگر، خوست اور قندہار صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز میں خوست روڈ پر مجاہدین نے کمانڈو اور اینٹلی جنس سروس آفسر حضرت اللہ ولد عبدالرؤف کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور رات کے وقت ابراہیم خیل کے علاقے میں جنگجوؤں پر ہونے والے حملے میں 2 شرپسند زخمی ہوئے، جب کہ ضلع زرمت کے سورکی کے علاقے میں فوجی کانوائے پر ہونے والے حملے میں 4 اہلکار مارے گئے۔

اسی طرح صوبہ لوگر کےصدرمقام پل عالم شہر کے خدر اور پوچک قلعہ کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں میں 4 فوجی ہلاک ہوئے، جب کہ صوبہ خوست کے صدر مقام خوست شہر کے مزغورہ کے مقام پر حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے 2 وحشی کمانڈو زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پیر کےروز صوبہ قندہار ضلع میوند کے بیبانک کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 5 فوجی مارے گئے۔

Comments are closed.