افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے: شاہ محمود قریشی

0
94

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان بمقابلہ افغانستان کے مطلق توقع ظاہر کی ہے. میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے اور اب ایک اچھی ٹیم بن چکی ہے, افغان کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں تاہم اس ورلڈکپ میں کوئی میچ فتح نہ کر سکے.

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑی پاکستان میں ٹریننگ کیمپوں میں رہ چکے ہیں، دراصل پاکستان نے ہی افغانی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے آشنا کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت دلچسپ ہوگا، پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی. افغانستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے تو سیمی فائنل تک پہنچ سکتے ہیں.

شاہ محمود قریشی نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیل پیش کر کے انہیں شکست دی، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کو افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف بھی ایسا ہی کھیل پیش کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے افغانستان اور بنگلادیش کو شکست دینا ضروری ہے اور انگلینڈ کا بھی اگلے دو میچوں میں سے ایک میں ہارنا ضروری ہے۔

Leave a reply