![افغانستان سے انخلا سے قبل امریکا کو کیا کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا #Baaghi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/06/افغانستان-سے-انخلا-سے-قبل-امریکا-کو-کیا-کرنا-چاہیے،-وزیر-اعظم-عمران-خان-نے-بتا-دیا.jpg)
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرحد پار انسداد دہشت گردی مشن کے لیے پاکستان سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گا-
باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، اب کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ بننا نہیں چاہتے، ملک میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں ، امریکا افغان جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔
عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، مغربی دنیا میں کشمیریوں کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے،یہ مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں ہے؟ یہ منافقت ہے، 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں، جب سے ہم نے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کی بھارت سے جنگ نہیں ہوئی ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین نے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لیے بھی ریسکیو کیا۔
امریکہ کے ذریعے آئی ایم ایف سے شرائط منوانا قوم کے لئے اچھا ثابت نہیں ہو گا
مولانا صاحب آپ نے توامریکہ کی غلامی کے لیے اپنے آپ کوپیش کردیا تھا:آپ کا کیا…
شاہ محمود قریشی نے افغان ٹی وی کو انٹریو دیتے وقت کیسے بیان بدلا:منظرمحفوظ ہوگیا