قومی سلامتی اجلاس: افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی کیا ہو گی، حکومتی بیان سامنے آگیا

0
29

قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد شیخ رشید نے بتایا کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا۔

باغی ٹی وی : اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 2 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں افغانستان کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

شیخ رشی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کا گزشتہ انتظامیہ کے انخلا کے فیصلے کی توثیق بلاشبہ تنازع کا منطقی حل ہے، پاکستان تمام افغان گروہوں کی نمائندگی کے ساتھ ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا، پاکستان اپنے پڑوس میں امن و استحکام چاہتا ہے، پاکستان سیاسی تصفیے میں سہولت کاری کے لیے عالمی برادری اور افغان سٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کرے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کابل میں پھسنے پاکستانیوں، سفارتکاروں، صحافیوں کے لیے اقدامات کیے جائیں، کابل میں پھنسے عالمی اداروں کے نمائندگان کی واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور ریاستی مشینری کی تعریف کی-

Leave a reply