افغانستان نئی فضائی کمپنی”کم ایئر”عملہ خواتین پرمشتمل:اس تبدیلی کودیکھ کردنیا حیران

0
56

کابل:افغانستان نئی فضائی کمپنی”کم”عملہ خواتین پرمشتمل:اس تبدیلی کودیکھ کردنیا حیران،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں "کم ایئر”نے یہ اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے کہ اس کا سارے کا سارا عملہ "خواتین پرمشتمل ہوگا

اس افغان ایئرلائنز کی طرف سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن کے طورپرمنایا گیا ہے ،

"کم ایئر” لائنز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کے لیے آج یہ خوشی کو بہت بڑا دن ہے کہ جس دن افغانستان جیسے ملک میں خواتین کو بہت اعزاز دے کرایک ایئرلائنز کی ذمہ داریاں ہی تھما دی گئی ہیں‌

کمپنی کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ اس اہم دن کے موقع پر خواتین کو اس ائیرلائنزکا حصہ بنا کران کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے ،

"کم ایئر”لائنز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی کے مسائل کی وجہ سے وہ اس اہم موقع پر اس خوشی کااظہاراحسن طریقے سے نہیں کرسکے ،مجبورا یویٹوب پراس تقریب کو اپ لوڈ کرکے دنیا کو پیغام دیا گیا ہے

یہ بھی کہاجارہا ہے کہ افغان طالبان کے دورحکومت میں‌خواتین کو اس قدر زیادہ حقوق حاصل نہیں تھے ، تاہم موجودہ حکومت اس کام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے

یہ پرواز کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی اور افغانستان کے مغرب میں ہرات کے لئے روانہ ہوئی ۔ اڑایا ہوا طیارہ ایک 23 سالہ بوئنگ 737-500 تھا ،

کم ایئرلائنز2003 میں‌ قائم ہوئی تھی ، اگردیکھا جائے تو کم ایئر اور افغانستان دونوں کے لئے ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ ایک ایسے ملک کی حیثیت سے جو کئی سالوں میں بہت ساری خواتین بنیادی حقوق سے محروم تھیں اپنے اپنے آپ کو اس کمپنی کا حصہ پاکربہت زیادہ خوش ہورہی ہیں‌

Leave a reply