افعانستان سے بھاگنے والے پاکستان پر الزام تراشی کرتے تھے،طاہر اشرفی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں محرم الحرام امن سے گزرے گا

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر پورے ملک میں حالات سازگار ہیں سب مکاتبِ فکر کے لوگ قابل احترام و متحد ہیں ملک کے اند کوئی مذہبی تصادم نہیں ہوا،ریاست مدینہ ملکر کوششوں سے بنے گی بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو برقرار رکھا جائے گا اقلیتوں کو تحفظ دینا حکومت اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے میڈیا پر جعلی مہم چلائی جا رہی ہم سب نے احتیاط کرنی ہے آج وزیراعظم کے 2009 کے مؤقف کو پوری دنیا تسلیم کررہاہے مزاکرات ہر مسلے کا حل ہے

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم ایک اچھا پیغام ہے طالبان کا کابل میں قتل و قتال نہ کرنا اچھا شگون ہے افغانستان کا امن ہمیں عزیز ہے, امن قائم دیکھنا چاہتے ہیں افعانستان سے بھاگنے والے پاکستان پر الزام تراشی کرتے تھے اپنی سرزمین پر دہشتگردی کی اجازت نہیں دے سکتے چالیس سال سے زیادہ عرصے سے اس خطے میں خون بہہ رہا ہے پاکستانیوں نے قربانیاں دیں پاکستان امن کا سہولت کار ہے جنگ کا نہیں افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے پاکستان کی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں کرینگے کابل میں طالبان کا داخل ہونا اور امن قائم کرنا خوش آئند ہے افغانستان اور افغان عوام بہت عزیز ہے

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

Shares: