عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی بابر اعوان سے ملاقات،حکومت کی جانب سے ایک بار پھر یقین دہانیاں
عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی بابر اعوان سے ملاقات،حکومت کی جانب سے ایک بار پھر یقین دہانیاں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر بابراعوان سے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں عافیہ صدیقی سےمتعلق اب تک کی پیشرفت پربات چیت ہوئی،ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئےکوشاں ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی بڑی ترجیح ہے،ایوان بالا میں وزارت خارجہ نےعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تازہ ترین کوششوں کاجائزہ رکھا ہے حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،
ڈاکٹر بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ذاتی کوششوں سےاب تک 5 ہزار پاکستانی قیدی واپس لائے گئے،انسانی ہمدردی اور خاتون ہونے کے ناطے یہ جائزہ رکھا گیا تھا، نئے امریکی صدرجوبائیڈن سےامیدہے کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی اورواپسی ممکن بنائیں گےعافیہ صدیقی کی گرفتاری کو17 سال ہوگئے ہیں، دنیا میں نسوانی حقوق کی خلاف ورزی کا بڑا مقدمہ ہے،
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سراج الحق نے بڑا قدم اٹھا لیا، اہم خبر
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں ہیں اور انہیں چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. ان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے.