قصور میں سیاسی و مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے خلاف آپریشن تیز تر
تفصیلات کے مطابق قصور میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے جس میں
مذہبی و سیاسی جماعت کے دھرنا پر آپریشن سے مزاحمت پر کرنے پر گرفتاریاں کی گئی ہیں
دوران آپریشن پولیس پر تشدد ، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور امن امان کی صورتحال خراب کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی پکڑ دھکڑ شروع کردی
مذہبی جماعت کے عمر رضوی سمیت 23 نامزد اور 350 نامعلوم ملزمان کے خلاف درجنوں دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے
جبکہ قصور پولیس مختلف مقامات پر رات بھر ملزمان کی گرفتاری کے لئیے آپریشن میں مصروف ہے درجنوں ملزمان کو گھروں میں ریڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا
ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سخت کاروائی کرینگے

Shares: