پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی روانہ ہو گئے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سری لنکا روانہ ہوگئے، شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔
سابق کپتان فلائٹ مس ہونے کے سبب ایک روز تاخیر سے روانہ ہوئے، شاہد آفریدی پہلے کولمبو پھر وہاں سے ہمبن ٹوٹا جائیں گے۔شاہد خان آفریدی کو لنکن فرنچائز نے پاکستان کے سرفراز احمد کی جگہ کپتان بنایا تھا ،سرفراز دورہ نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بننے کے بعد دستیاب نہیں ہوئے تو بوم بوم آفریدی کو قیادت دی گئی ۔
شاہد آفریدی نے پیر کی صبح سری لنکا روانہ ہونا تھا لیکن وہ پرواز سے محروم ہوگئے۔
آفریدی نے ٹویٹ کرکے خود بتایا تھا کہ میری فلائٹ نکل گئی ہے اور لیکن میں جلد ہی سری لنکا پہنچ جائوں گا ۔
دوسری جانب ان کی ٹیم گلیڈی ایٹرز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شاہد آفریدی بدھ تک پہنچ جائیں گےلیکن ٹیم نے یہ بھی تصدیق کی تھی کہ وہ پہلے دو میچوں کے لئے دستیاب نہیں ہونگے
سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز سے ہوگا۔
ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں