گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ، شاہد آفریدی نے ایک بار پھر دھوم مچادی

0
67

مونٹریال (اے پی پی) شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت برامپٹن والوز نے کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دسویں میچ میں وائنی پیگ ہاکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شاہد آفریدی نے حریف ٹیم کے 2 خطرناک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

برامپٹن والوز کی جانب سے کپتان کولن منرو نے ناقابل شکست 53 اور بابر حیات نے ناقابل شکست 37 رنز بناکر جبکہ شاہد خان آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کولن منرو کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے دسویں میچ میں برامپٹن والوز کے کپتان کولن منرو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ وائنی پیگ ہاکس کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 116 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے برامپٹن والوز کو میچ میں کامیابی کے لئے 117 رنز کا ہدف دیا۔ برامپٹن والوز کے باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت وائنی پیگ ہاکس کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ شائمین انور 31 اور کلیم ثناءنے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔ برامپٹن والوزکی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی، روہن، سودی اور ظہور خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں کپتان کولن منرو اور بابر حیات کی شاندار بیٹنگ کی بدولت برامپٹن والوزکی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے وائنی پیگ ہاکس کو میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ وائنی پیگ ہاکس کے محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔کپتان کولن منرو نے ناقابل شکست 53 اور بابر حیات نے ناقابل شکست 37 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کولن منرو کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Tagsbaaghi

Leave a reply