کراچی میں فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ پر ڈاکووں کو سرکاری افسر سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی ، ڈاکو سرکاری افسر سے اسلحے کے زور پر نقدی ، موبائل فونز اور دستی گھڑی چھین کر فرار ہوئے تھے.
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ طارق روڈ متین سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکووں نے سرکاری افسر سید بدر شاہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے انسپکشن کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکووں نے انھیں سرراہ یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہوگئے اس دوران ان کے ہمراہ سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا اور انھوں ںے ڈاکووں کا تعاقب کیا جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی چلتا رہا اور اس دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ، دونوں ڈاکو فرار ہوتے ہوئے کار ساز روڈ تک پہنچ گئے جہاں شدید زخمی ڈاکو سروس روڈ پر ایک دیوار کے قریب پڑا ہوا ملا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا .
انھوں نے بتایا کہ زخمی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور اسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ زخمی والا ڈاکو سرکاری افسر سے واردات میں ملوث تھا ، نوید سومرو نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت ساجد جبکہ فرار ساتھی کو اسامہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے لوڈ میگزین ، موبائل فونز ، دستی گھڑی اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر فرار ہونے والا ڈاکو بھی زخمی بتایا جاتا ہے جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔
وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام
عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا