افسران سمیت عملہ خواب خرگوش میں مدہوش
قصور
الہ آباد محلہ خوشی گجر میں سیوریج کا نظام درہم برہم افسران سمیت عملہ خواب خرگوش میں مدہوش
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت سے محلہ خوشی گجر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ہر روز گٹر ابلنے لگے ہیں جس سے سیوریج کا گندا پانی لوگوں گھروں میں داخل ہو جاتا ہے اور اس مہلک بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے
گلیوں بازاروں میں گندے پانی سے بازار تالاب بن چکے ہیں جس سے لوگوں کا پیدل گزرنا بھی محال بن گیا ہے شہری محمد طالب ، وسیم خاں ، محمد ظفر اقبال ، محمد رفیق ، عبدالحمید و دیگر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ میونسپل کمیٹی کے عملے سمیت افسران بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں
ہم نے متعدد مرتبہ انتظامیہ کو باور کروایا مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا
علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے