افسر شاہی کا رعب جمانا مہنگا پڑ گیا،لینے کے دینے پڑ گئے.

چکوال اسسٹنٹ کمشنر چکوال کو سخت ہزیمت کاسامنا. ٹول ٹیکس عملہ کو تڑیاں دینا مہنگا پڑ گیا۔

ٹول ٹیکس نہیں دوں گا یہ میرا علاقہ ہے۔اے سی چکوال

بلکسر ٹول پلازہ پر اے سی چکوال کی حیثیت سے اپنا تعارف کرانے کے بعد ٹول ٹیکس دینے سے انکار کر دیا۔

ٹول عملہ اور اے سی چکوال کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سیکورٹی والے آگئے اور اے سی کی گاڑی کو یونٹ میں بند کر دیا۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر سرکاری اور اور غیر سرکاری شخصیات حرکت میں آ گئیں۔

ایف ڈیلبو او والوں نے کہا کہ جب تک اے سی چکوال ٹول ٹیکس نہیں دیں گے گاڑی نہیں دی جائے گی.

تقریباً آٹھ گھنٹے کے بعد اے سی چکوال نے گھٹنے ٹیک دیئے اور ٹول ٹیکس دینے کے بعد انہیں یونٹ سے سرکاری گاڑی دے دی گئی.

Comments are closed.