پی سی بی کلب رجسٹریشن / کرکٹ کا کھیل کاروبار بن گیا
گراس روٹ کرکٹ پر سالانہ کروڑوں روپے خرچہ ہوگا
یہ تمام کا تمام خرچہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ہونے والی کلبز اپنی مدد آپ کے تحت برداشت کریں گے
کلب ماڈل آئین اور رجسٹریشن قواعد وضوابط کے تحت ہر کلب ہزاروں روپے جمع کروائے گی
رجسٹرڈ کلب کو اوسطا 39 ہزار پانچ سو روپے جمع کروائے گی
ایسوسی ایٹ ممبر کلب اوسطا 77 ہزار روپے جمع کروائے گی
فل ممبر کلب اوسطا ایک لاکھ 14 ہزار روپے جمع کروائے گی
ملک بھر سے سابقہ آئین کے تحت تین ہزار کے قریب کلب رجسٹرڈ تھے
سابقہ آئین کے تحت رجسٹرڈ تمام کلبوں کے رجسٹرڈ ہونے کی صورت میں پی سی بی کو 23 کروڑ پانچ لاکھ روپے کی آمدن ہوگی
بورڈ کی دیگر شرائط کے مطابق رجسٹرڈ کلب ایک کروڑ روہے سالانہ خرچ کرنا ہوگا
ایسوسی ایٹ کلب کو لگ بھگ پانچ کروڑ روپے سالانہ خرچہ ہوگا
فل ممبر کلب کو 16 کروڑ روپے خرچ کرنا ہوگا
ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس کی انٹر ی فیس بھی مقرر کی گئی ہے