آفتاب اقبال "آپ”نیوزکے ملازمین کی تنخواہوں اوربقایاجات کے ذمہ دارہیں ،محمد ناصر

0
186

لاہور:آفتاب اقبال "آپ”نیوزکے ملازمین کی تنخواہوں اوربقایاجات کے ذمہ دارہیں ،محمد ناصرسابق این ایل ای آپ ٹی وی ،اطلاعات کےمطابق "آپ ” ٹی وی کے سابق این ایل ای محمد ناصرنے معروف کمپئرآفتاب اقبال کو ملازمین کی تنخواہوں کی عدم وصولی کا ذمہ دارقرار دیا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق محمد ناصرنے اپنے ایک وڈیوپیغام میں کہا ہےکہ "آپ ” ٹی وی میں کام کرنے والے سب جانتے ہیں کہ آفتاب اقبال نے ملازمین کوتنخواہین دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن افسوس ہےکہ اپنے مفاد کی خاطروہ ملازمین کوپریشان حال چھوڑ کرکسی دوسری جگہ چلے گئے

محمد ناصرنے اپنے وڈیوپیغام میں بھی اس بات کا ذکرکیا ہےکہ جب بھی آفتاب اقبال سے بات ہوئے اس شخص نے بہت جلد تنخواہیں دینے کا وعدہ کیا ،لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہےجونہی وہ چینل چھوڑ کرچلے گئے کسی کا فون ہی نہیں سنتے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا حق لینے کےلیے آخری حد تک جائیں گے

Leave a reply