آخرسخت ٹکراو کے بعد گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے ہی دیا

0
37

کوئٹہ:آخرسخت ٹکراو کے بعد گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے ہی دیا،اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی نے استعفیٰ دے دیا۔یہ استعفیٰ انہوں نے آج دیا ہے جس کے لیے وہ کئی ماہ سے انکارکررہے تھے

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ استعفیٰ انہوں نے کوئی قانونی راستہ نہ ملنے کے بعد دیا ہے ، ادھر ذرائع کے مطابق گورنربلوچستان نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امان اللہ یاسین زئی کو اکتوبر 2018 میں گورنر بلوچستان مقرر کیا گیا تھا۔

رواں سال مئی میں بھی وزیراعظم کی جانب سے 30اپریل کو گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کرنے کے حوالے سے لیٹر منظر عام پر آیا تھا۔

اسلام آباد سے اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے گورنرکےلیے مختلف نام سامنے رکھے گئے ہیں‌ اوریہ بھی امکان ہے کہ ایک سابق فوجی جنرل کوبھی گورنرنامزد کیا جاسکتا ہے ، جس کے لیے حتمی منظوری وزیراعظم ہی دیں گے

Leave a reply