پہلے اپنوں کے خلاف کیس پھربیگانوں کی آئے گی باری:جہانگیرترین کے بعدخسروبختیارکی باری آگئی

0
59

لاہور:عمران خان نے وعدہ پورا کردیا :پہلے اپنوں کے خلاف کیس پھربیگانوں کی آئے گی باری:جہانگیرترین کے بعدخسروبختیارکی باری آگئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے وفاقی وزیر خسرو بختیارکے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس جاری کردیا۔

شوگر مل انتظامیہ کو جاری نوٹس میں 15 اپریل کو اعلیٰ عہدیداران کو ایف آئی اے لاہور طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مخدوم شہریار کو سٹےکے ذریعے بیچی گئی چینی کی دستاویزات ساتھ لانےکا حکم بھی دیا گیا ہے اور سٹے کے ذریعے فروخت اور بُک کی گئی چینی کا ریکارڈ رکھنےکا طریقہ کار بھی طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹو اسٹارشوگر مل انتظامیہ اورشیئر ہولڈرز چینی سٹہ بازوں سے ملے ہوئے ہیں، سٹہ باز مل مالکان کے ذریعے غیر قانونی پیسہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ مل میں ان کے پہلے شیئرز تھے لیکن اب نہیں ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آتے ہی کہا تھاکہ جس معاشرے اورملک میں نظام عدل مضبوط ہواورجہاں اپنوں اوربیگانوں کے لیے ایک ہی پیمانہ ہووہ معاشرہ ہمیشہ کامیاب رہتا ہے

Leave a reply