کرن کھیر کے بعد پوجا بھٹ بھی کورونا میں مبتلا

0
42

ایک بار پھر کورونا سر اٹھا رہا ہے ، ہر دوسرا انسان کورونا میں مبتلا ہو رہا ہے. ھال ہی میں کرن کھیر کورونا میں مبتلا ہوئیں انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ پچھلے کچھ دنوں میں مجھے ملے ہیں وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں. کرن کھیر کے بعد نوے کی دہائی کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ پوجا بھٹ ہو گئی ہیں کورونا میں مبتلا. پوجا بھٹ جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اپنے مداحوں کو لمحہ بہ لمحہ اپنی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دیتی رہتی ہیں انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ

ٹویٹر پر شئیر کی اور کہا کہ میں‌پہلی بار اس مہلک وائرس کا شکار ہو گئی ہوں. پوجا بھٹ نے جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کے مداحوں نے ان کی صحیتابی کےلئے دعائیں لکھنا شروع کر دیں. پوجا بھٹ کو ان کے مداحوں نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے مختلف قسم کے مشورے دئیے اور پوجا ان کا جواب بھی دیتی رہیں. ایک صارف نے لکھا کہ پوجا ہم آپ کو بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ ہمیں چست اور توانا نظر آئیں. پوجا بھٹ نے کہا کہ میں سب سے اپیل کرتی ہوں‌ کہ ماسک لگا کر رکھیں.

Leave a reply