الیکشن ہارنے پرراجہ فاروق حیدر نے کشمیریوں‌ کوغدّاراورغلام قرار دے دیا:کشمیری غصے میں آگئے

مظفر آباد: الیکشن ہارنے پرراجہ فاروق حیدر نے کشمیریوں‌ کو غلام قرار دے دیا:کشمیری غصے میں آگئے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم نے عام انتخابات میں ممکنہ شکست کے پیش نظر کشمیریوں کو غلامانہ سوچ کا مالک قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے اپنی ممکنہ شکست کے بعد آزاد کشمیر کے عوام کو غلامانہ سوچ کا حامل قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’کشمیری 250سال سےغلامی میں ہیں اور آج بھی وہ اس سوچ سے باہر نہیں نکل سکے‘۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ’آج کےالیکشن کےنتائج بھی غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں‘۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے راجہ فاروق حیدر کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں راجہ فاروق حیدر کے بیان پر بہت حیران ہوں کیونکہ انہیں کشمیر کے عوام نے بہت عزت دی تھی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کشمیری عوام کی عزت کی وجہ سےہی راجہ فاروق حیدر وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے، سب سےزیادہ قربانیاں اورظلم کشمیری عوام نےبرداشت کیا‘۔

Comments are closed.