اسلام آباد:وزیراعظم کاکل سےابھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا:ندیم بابرکےبعدکئی وزرا ریڈارپرآگئے،کسی بھی وقت اہم اعلان،اطلاعات کے مطابق کل سے وزیراعظم کا موڈ بڑا سخت لگ رہا ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ وزیراعظم کے ریڈارپراب ایسے وزرا بھی آگئے ہیں جن کی کارکردگی اچھی نہیں ہے

اسی حوالے سے معتبرذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔

Shares: