لاہور:پاکستان میں کھیلوں کی بہارآ گئی ، کس کھیل کی میزبانی کرنے جارہا ہے پاکستان ، اہم خبرنے دل خوش کردیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کھیلوں کی بہار آگی ہے اورتازہ ترین اطلاعات کےمطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے بعد پی ایس ایل فائیو اور کبڈی ورلڈ کے بعد ایشن رگبی کی میزبانی بھی پاکستان کو مل گی

باغی ٹی وی کےمطابق اب ایشین رگبی یونین نے پاکستان رگبی یونین کو ایشیا رگبی مینز15 چیمپئن شپ 2020 ڈویژن ٹو کی میزبانی سونپ دی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ چیمپئن شپ فروری میں لاہور میں ہوگی، اطلاعات کےمطابق رگبی میچ 26 سے 29 فروری  تک لاہور میں کھیلے جائیں گے،صدر پاکستان رگبی یونین عارف سعید نے کہا ہےکہ ایشیا رگبی ایک بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا عزاز کی بات ہے،

باغی ٹی وی کےمطابق ایشیاء رگبی چیمپئن شپ میں چین، تھائی لینڈ، چائنز تائی پے اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق ٹیمیں 24 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔ پہلا میچ 26 فروری کو تھائی لینڈ اور چین کے درمیان ہوگادوسرا میچ بھی 26 فروری کو پاکستان اور چائنیز تائی پے کے درمیان ہوگا

باغی ٹی وی کے مطابق 29 فروری کو پہلا میچ جیتنے والی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ ایونٹ جیتنے والی ٹیم ڈویژن ون میں کوالیفائی کرجائے گی۔ٹیم کیمپ ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاہور میں جبکہ 7، 8 ا ور نو فروری کو اسلام آباد  میں ہوگا۔

Shares: