وادی نیلم ، میرپور اور اس کے گرد و نواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ میں متاثرہ علاقوں میں خوف ہ ہراس کا سلسلہ جاری ہے .وادی نیلم، جہلم، باغ میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ کل آنے والے زلزلے سے 20 کے قریب اموات واقع ہوئی ہیں اور سو سے زائد سے زائد زخمی ہیں.ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے،متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے اندازے کیلیے ابتدائی فضائی، فزیکل سروے مکمل کر لیا گیا ہے،سول انتظامیہ کے رکارڈ کےمطابق زلزلے سے 160افرادزخمی ہوئے ہیں،جاتلاں کے قریب تین رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا،جاتلاں اورجاری کس میں پرانی اورکمزورعمارتیں زلزلے سے متاثرہوئیں،منگلاڈیم میں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع نہیں ملی،

Shares: