مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل کا گھیرامزید تنگ:جنگ کا دائرہ وسیع: جنوبی لبنان کےبعد شام سےبھی راکٹوں سےحملہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنان کے سرحدی علاقے القلیلہ سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے ہیں۔ اس واقعے کے چوبیس گھنٹوں کے بعد اسرائیلی فوج نے شام کی سرزمین سے بھی راکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہےکہ یہ راکٹ ویران علاقے میں گرے ہیں جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ راکٹ حملوں کا یہ سلسلہ آج صبح ہفتے کے روز بھی جاری رہا جس میں اسرائیلی افواج کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا
ذرائع ابلاغ سےملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کے بالائی علاقے الجلیل پر تین راکٹ داغے گئے جو الجلیل کی شلومی کالونی میں جا گرے۔یہ راکٹ گراڈ نوعیت کے ہیں تاہم ان کے نتیجےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ لبنان کی سرزمین سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی لبنان سے داغے گئے تین راکٹ اسرائیل میں ایک ویران علاقے میں گرے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے ‘ٹویٹر’ پر بتایا کہ لبنان کی سرزمین سے تین راکٹ الجلیل کے ساحلی علاقے میں داغے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان راکٹ حملوں پر خطرے کے سائرن نہیں بجائے جا سکے۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان سے راکٹ حملوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔