نئی دہلی : بھارتی فوجیوں کے مرنے کے بعد انکی لاشوں کی بھی بدترین تذلیل کی جاتی ہے، ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں نچلی ذات کے ہندووں کے ساتھ جو براسلوک کیا جاتا ہے اس کی مثال دنیا کے کسی گئے گزرے معاشرے میں بھی نہیں ملتی
بھارتی میڈیا نے خود تسلیم کیا ہے کہ بھارتی فوج میں اگر اونچی ذات کا ہندؤ ہے اسکی لاش بھی سرکاری پروٹوکول سے آتی ہے لیکن اگر نیچی ذات کا ہندؤ یعنی دلت، شودر ہے تو انکی لاشیں بھی کچرے کی طرح ٹرکوں میں لکڑی کے ڈبوں میں بند کر کے پھینک دی جاتی ہیں.
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1335230023259869186
ادھر بھارتی میڈیا نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار کی پالیسی رہی ہے کہ سکھوں اور نیچی ذات کے ہندؤں کو بھارت کے چاروں طرف اور بھارت میں جہاں جہاں خطرات ہیں تعینات کیا جاتا ہے
بھارت میں اونچی ذات کے ہندووں کو بھرپورپروٹوکول دیا جاتا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی فوج میں بڑی ذات کے ہندؤں کو یا تو محفظ بیرکوں میں بٹھا دیا جاتا ہے یا دفتروں کے اندر
دوسری طرف بھارتی فوج میں ذات پات کے اس ظالمانہ کلچر کے خلاف نفرت ابھرکرسامنے آرہی ہے ،بھارتی فوج میں نچلی ذات کے ہندووں کی طرف سے فوج میں اس رویے پرخودکشیوں کے واقعات سامنے آرہے ہیں
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اسی ظالمانہ کلچرکی وجہ سے بھارتی فوج میں بے روزگارہونےکے باوجود نوجوان بھرتی ہونے کے لیے تیارنہیں