استعفوں کے بعد اگرحکومت نے ضمنی انتخابات کروادیئے توپھر: بلاول کامعصومانہ سوال مریم نواز نے لاجواب کردیا

0
39

لاہور:استعفوں کے بعد اگرحکومت نے ضمنی انتخابات کروادیئے توپھر:بلاول کاسوال مریم کا کمال دیکھیئے ،اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو نے ایک مرتبہ پھر استعفوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کر دیا۔ بلاول کے اس سوال کے بعد مریم نوازکو جو چپ لگی وہ بھی بلاول کے لیے حیران کن تھی

ادھر تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر اب بھی حتمی فیصلہ نہیں کر سکے۔ پیپلز پارٹی تاحال استعفوں سے متعلق تحفظات کا شکار ہے۔

اس حوالے سے پی پی چئیرمین نے مریم نواز سے سوال کیا ہے کہ ہمارے استعفوں کے بعد اگر حکومت نے ضمنی الیکشن کروا لیے تو پھر کیا ہوگا؟ بلاول کا کہنا ہے کہ 1985 میں بھی ایسی ہی غلطی کی گئی تھی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق ایک جانب پیپلز پارٹی رہنما اپنے استفے دینے کیلئے رضامندی کا اظہار تو کر رہے ہیں، لیکن اندرونی طور پر پیپلز پارٹی میں اس حوالے سے شدید اختلافات ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلاول کے سوال پرمریم نواز کوئی قابل عمل جواب نہ دے سکیں بس بلاول کوبار بار اس بات پرقائل کرنے کی کوشش کرتی رہیں ، اس دوران مریم نواز نے جوکمال کردکھایا وہ بھی حیران کن ہے ، جب مریم نواز نے محسوس کیا کہ بلاول اس کے جواب سے مطئمن نہیں ہیں تو مریم نواز نے بلاول کومخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ بس جیسے میں کہتی جاوں آپ ویسے ویسے کرتے جائیں کچھ نہیں ہوگا

یاد رہے کہ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی اسی وجہ سے ترجمان بلاول بھٹو کے عہدے سے استعفیٰ دیا، جبکہ اعتزاز احسن بھی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی مخالفت کر چکے۔

یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ بلاول نے چوہدری اعتزازاحسن کی طرف سے استعفوں کے معاملے پرقانونی وضاحت کرنے پرسخت ناراضگی کا اظہارکیا ہے اوراپنی ناراضگی کا پیغام سنیئر وکیل تک پہنچایا ہےلیکن چوہدری اعتزاز احسن ایک قابل احترام اورمدبرشخص ہیں انہوں نے اس پرجواب دینا مناسب نہیں سمجھا

Leave a reply