ڈیلی میل کے صحافی کے ردعمل کے بعد شہبازشریف کوجیل میں پیغام پہنچا دیا گیا

0
36

لاہور:ڈیلی میل کے صحافی کے ردعمل کے بعد شہبازشریف کوجیل میں پیغام پہنچا دیا گیا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے اورلندن عدالت کے ریمارکس اورڈیلی میل کے رپورٹرڈیوڈ روزکی جارحانہ ٹویٹس کے متعلق آگاہ کیا

عطااللہ تارڈ کہتے ہیں کہ بظاہر میاں شہبازشریف نے لندن کی عدالت کے فیصلے پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر اور ڈیلی میل کے صحافی کی جانب سے کہا گیا تھا اگر ہم سچے ہیں تو ان کو عدالت لے کر جائیں گے

شہبازشریف کی جانب سے جب برطانیوی عدالت میں دعوی دائر کیا گیا تو ڈیوڈ روز نے چھٹی کا بہانہ کرلیا،ڈیوڈ روز نے عدالت کو بتایا کہ وہ چھوٹی پر ہیں اور ابھی جواب دینے سے قاصر ہیں

عطااللہ تارڈ کے بقول برطانیوی صحافی نے تین مرتبہ عدالت سے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگی،اتنے عرصے کے بعد برطانوی جج نے فیصلے میں کہا یہ لیول ون کا ہتک عزت کا دعوی بنتا ہے اب اس پر مزید آگے معاملات چلیں گے

عطااللہ تارڈ کہتے ہیں کہ ڈیلی میل کی جانب سے عدالت میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کے کوئی الزامات نہیں
ڈیلی میل نے عدالت میں یہ بھی تسلیم کیا کہ جو الزامات انہوں نے لگائے ان کو ثابت کرنے کےلئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں.ڈیلی میل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جو الزامات لگائے وہ مفروضوں پر مبنی تھے

عطااللہ تارڈ کہتے ہیں‌ کہ میں شہزاد اکبر کے ساتھ آج اظہار افسوس کرتا ہوں ، یہ کہ شہزاداکبر عمران خان کو تو روز بیوقوف بناتے ہیں کم از کم عوام کو بیوقوف نہ بنائیں

تارڈ کہتے ہیں‌ کہ پہلے روز شہزاد اکبر کہتے تھے عدالت میں جائیں اب شہبازشریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا الزام ہی ثابت نہیں ہو سکا

اب شہزاد اکبر روز جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ کہ شہزاد اکبر نے وقت سے پہلے ہی ڈیلی میل اور ڈیوڈ روز کی نمائندگی کی

عطااللہ تارڈ کہتے ہیں‌کہ شہبازشریف کےخلاف جب ریفرنس دائر کیا گیا اس میں زلزلہ زدگان اور سیلاب کے پیسوں کا ذکر نہیں ہے، یہ بھی بتایا کہ پھر کیا وجہ ہے لندن کی عدالت اور لندن کا ترقیاتی ادارہ ڈیفڈ اس کی تردید کررہا ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیوی حکومت بھی جھوٹ بول رہی ہے؟شہزاد اکبر اکیلے سچے ہیں جو روز قوم کو گمراہ کرتے ہیں.شہبازشریف پہلے دن سے کہتے رہے ہیں یہ میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کردیں میں قوم سے معافی مانگو گا.ڈیلی میل ابھی تک شہبازشریف کےخلاف گواہ اور ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہزاد اکبر پاکستان میں جھوٹوں کے آئی جی ہیں،شہزاد اکبر اتنا جھوٹ بولیں جتنا ان کی اپنی لیڈرشپ کو ہضم ہو جائے

Leave a reply