اسلام آباد:وزیراعظم کےمشیرخاص کےبعد سیکرٹری پٹرولیم کی بھی چھٹی ہوگئی:اس کے بعد کس کی چھٹی ہوگی اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آج جس قدرسخت غصے میں ہیں اوروہ عوام کے لیے کس حد تک جزباتی ہیں ان کے آج کے ان چند لمحات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے ،
وزیراعظم نے پہلے اپنے مشیرپٹرولیم ندیم بابرسے استعفیٰمانگا ہے توساتھ ہی سیکرٹری پٹرولیم کوبھی پیغام دے بھیجا ہے کہ آپ بھی عوام کوتکلیف پہنچانے میں شریک ہیں . لٰہذا اصولی طورپرآپ کو بھی اپنے عہدے سے استعفی دینا ہوگا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کپتان پاکستان بھر سے مسلسل حالات کی بنی گالا بیٹھ کرمانیٹرنگ کررہے ہیں اورعوام کی تکلیف کا جائزہ لے رہےہیں اورتازہ حکم عوام کو پہنچنے والے دکھ کے مداوے کے طورپرکیا گیا ہے
یاد رہےکہ اس سے پہلے وزیراعظم ندیم بابرسے استعفیٰ مانگ چکے ہیں اورامکان یہ ہے کہ ابھی پٹرولیم وزارت اورپٹرولیم مصنوعات کے بحران کے دیگرذمہ داروں سے بھی استعفیٰ مانگ لیا جائے گا








