کیا بڑی جنگ ہونےجارہی ہے؟امریکہ،یورپ کے بعد عرب امارات نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں

0
38

ابو ظہبی: کیا بڑی جنگ ہونےجارہی ہے؟امریکہ اوریورپ کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں ،اطلاعات کے مطابق امریکی اور یورپی کمپنیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب کی فضائی کمپنیوں اتحاد اور فلائی دبئی نے تل ابیب جانے والی مسافر بردار اور مال بردار پروازوں کو منسوخ کردیا۔ اس سے قبل امریکی اور یورپی فضائی کمپنیوں نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔

دونوں کمپنیوں کی آج چار پروازیں شیڈول تھیں جب کہ فلائی دبئی نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ نہیں بتائی تاہم یہ فیصلہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے کے بعد لیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ اس وقت غزہ کی گلیوں میں لڑائی ہورہی ہے جس میں اسرائیلی افواج کیمکل ہتھیاراستعمال کررہےہیں جس کی وجہ سے مختلف قسم کے جراثیم پھیلتے ہیں اورفلسطینی دیکھتے ہی دیکھتے موت کے منہ میں‌ چلے جاتے ہیں‌

Leave a reply