ٹویٹر کے بعد زوم بھی ٹھنڈا پڑگیا ، صارفین کو مشکلات کا سامنا

0
64

لاہور :ٹویٹر کے بعد زوم بھی ٹھنڈا پڑگیا ، صارفین کو مشکلات کا سامنا،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں ان حالات میں جب کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں تو نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم سوشل میڈیا پرصارفین بہت زیادہ وقت دے رہے ہیں ، شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں‌آج صارفین کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، پہلے ٹویٹرکے ڈاون ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں اب ویڈیوکانفسرنسز کی نئی ایپ "زوم ” کے بھی ٹھنڈا پڑنے کی خبریں آرہی ہیں

اطلاعات کے مطابق زوم صارفین کا کہنا ہے کہ زوم بالکل کام نہیں کررہا جس کی وجہ سے صارفین کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے صارفین پی ٹی اے حکام کو بھی باخبر رکھ رہے ہیں

یاد رے کہ زوم ایپ ویڈیوکانفسرز کال کا ایک نیا اوربتہرین فیچر ہے جسے دنیا بھر میں کاروباری دنیا کے علاوہ تعلیم سے وابستہ لوگ بھی استعمال کرتے ہیں، یونیورسٹیز ہوں یا کالج سکول زوم کا ہرجگہ بھرپوراستعمال کیا جا تا ہے ،

کرونا وائرس کے بعد دنیا بھر میں زوم ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا، ماہرین کے مطابق ایک کروڑ کے قریب صارفین گھر سے کام کرنے کے دوران اسی ایپ کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کرتے ہیں اور یومیہ 20 کروڑ صارفین اسے استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زوم ایپ چین سے تعلق رکھنے والے ایرک یوآن کی زیر ملکیت کمپنی ہے جس کے حصص کی مالیت 4 ارب 60 کروڑ یورو کے قریب بنتی ہے۔

ہیکرز نے زوم کی ویڈیو کانفرنس کالز کا ڈیٹا بھی ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا اور خریدار کو پیش کش کی ہے کہ وہ صارفین کے آئی اور پاس ورڈ بھی خرید سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے جن اکاؤنٹس کو فروخت کے لیے پیش کیا اُن میں بینکس، فنانس کمپنیاں اور یونیورسٹیز کے آئی ڈیز شامل ہیں۔سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے اکاؤنٹ نہایت ہی کم قیمت

Leave a reply