سینئر اداکار افضال احمد کا انتقال شوبز انڈسٹری کا ایسا خلاء ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا. افضال احمد نے جن لوگوں کے ساتھ کام کیا ان میں‌پرویز کلیم کا نام قابل زکر ہے. پرویز کلیم اس حوالے سے کہتے ہیں‌کہ افضال احمد نہایت ہی پروفیشنل تھے. انہوں نے مجھ سے جب جنم جنم کی میلی چادر لکھوانے کےلئے رابطہ کیا تو میں اُن وقتوں میں بہت مصروف تھا میں نے کہا کہ میں تو بہت مصروف ہوں لیکن وہ ہنر جانتے تھے کہ انہوں نے کسی سے کیسے کام لینا ہے. انہوں نے آخر کار مجھے منا ہی لیا. پرویز کلیم نے کہا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی اس کام کو کرنے میں لگا دی . لیکن وہ جن حالات میں انتقال کئے ہیں وہ نہایت ہی تکلیف دہ ہے.پرویز کلیم نے کہا کہ وہ جس چیز کے بارے میں ٹھان لیتے تھے

اسکو کرکے چھوڑتے تھے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن تماثیل تھیٹر ہی بنا سکے. یہ اپنی طرز کا منفرد تھیٹر تھا. انہوں نے کہا کہ فنکار اگر کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرتے ہیں تو کئی فنکاروں کا اس میں اپنا قصور ہوتا ہے کیونکہ وہ جو کماتے ہیں اسکو سنبھالتے نہیں لیکن افضال احمد کے حوالے سے ایسا نہیں تھاکیونکہ انہوں نے تو اپنا گھر بیچ کر تماثیل بنایا تھا.

Shares: