اداکارہ منال خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں لکھا ہوا تھا کہ گھریلو تشدد کب ختم ہوگا؟ اسے اب ختم ہونا چاہیے. اگر آپ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو شادی مت کیجیے. کسی دوسرے کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں شادی کرکے. اس پوسٹ کے شروع میں لکھا تھا کہ میری پیاری سہیلی سارا کا گزشتہ روز اسکے شوہر نے بےدردی سے قتل کر دیا۔ اسکی عمر 37 اور وہ فل آف لائف تھی. وہ چاہتی تھی وہ ماں بنے اسکی فیملی بڑھے. سارا کو کتابیں پڑھنے سے بہت زیادہ رغبت تھی. وہ اپنی فیملی سے بہت
محبت کرتی تھی. بلا کی ذہین تھی. سارا جیسی کیا کسی لڑکے کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے اس کے شوہر نے کہا کہ اس نے اپنے دفاع میں سارا کو قتل کیا. 45 کلو وزن رکھنے والی سارا کا دل بچوں جیسا تھا وہ معصوم تھی. سارا کے بارے میں جھوٹ مت بولو. گھریلو تشدد کو کہیں تو رکنا چاہیے. یاد رہے کہ سارا جو کہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں ان کی تین ماہ پہلے شاہنواز کے ساتھ شادی ہوئی تھی شاہنواز معروف صحافی ایازامیر کے بیٹے ہیں. ایاز امیر کے بیٹے کی یہ تیسری شادی تھی کہا جاتا ہے کہ شاہنواز نشے کے عادی تھے اور ان کا انکے غصے پر کنٹرول نہیں تھا.