اگر ہم یہ کام نہ کرتے تو امریکا میں کرونا سے 22 لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی تھیں،ٹرمپ

0
47

اگر ہم یہ کام نہ کرتے تو امریکا میں کرونا سے 22 لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی تھیں،ٹرمپ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہی رہے گی

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے بہت زیادہ پیشرفت دیکھی ہے،اگرہم کچھ نہ کرتے تو یہ تعداد 22 لاکھ تک ہو سکتی تھی، ہماری جارحانہ اسٹریٹیجی لاتعداد زندگیاں بچا رہی ہے، ہم نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دیا ہے، کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں امریکی اس مشکل وقت میں قربانیاں دے رہے ہیں، ایک بہترین مستقبل امریکیوں کی راہ دیکھ رہا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے ہماری معیشت جلد بہتر ہوگی، ہم بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، مزید 500 ملین ماسک خرید رہے ہیں، اربوں ڈالرز کی میڈیکل سپلائی ریاستوں کو بھجوا رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے سلسلے میں اب تک امریکا میں 2 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، امریکی افواج 12 عارضی اسپتال بنا رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ا دارہ صحت کی فنڈنگ سےمتعلق اعلان آیندہ ہفتےکروں گا،امریکاعالمی ا دارہ صحت کو سالانہ تقریباً50کروڑ ڈالرامداد دے رہا ہے،

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر تائیوان کی وارننگ نظرانداز کرنے کا الزام لگایا تھا، ٹرمپ نے کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے وارننگ نظر انداز کرکے بیجنگ کی مدد کی تھی۔ امریکی صدر کے الزامات پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ تائیوان نے 31 دسمبر کو ای میل کے ذریعے نمونیا پھیلنے سے خبردار کیا تھا۔ تائیوان نے نہیں بتایا تھا کہ یہ انسانوں سے انسانوں سے لگنے والی بیماری ہے، تائیوان نے ای میل میں کہا تھا کہ یہ بیماری سارس نہیں ہے

امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہو چکی ہے.

Leave a reply