اگر کسی نے روسی ایس 400 خریدا تو وہ اپنا انجام یا د رکھے ، امریکا

0
28

اگر کسی نے روسی ایس 400 خریدا تو وہ اپنا انجام یا د رکھے ، امریکا

باغی ٹی وی : امریکا نے روسی ایس -400 میزائل سسٹم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی ایس 400 کی خریداری امریکی سلامتی کے لئے خطرناک ہے۔اس لیے اس نے کہا ہے کہ کوئی اتحادی یہ نظام نہ خریدے ورنہ سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا.

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا کہ ہم ترکی پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ روسی میزائل معاہدے کومنسوخ کردے ۔اسی طرح امریکی وزیر خارجہ نے ترکی اور تمام اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ روسی دفاعی نظام خریدنے سے باز رہیں .

وزارت خارجہ کے پریس سنٹر میں ہونے والے ایک ورچوئل اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی اتحادی کو روسی سسٹم کو دور رکھے .

امریکی وزیر خارجہ نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ روسی دفاعی ایجنسیوں کے ساتھ معاہدے امریکی پابندیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ پابندیاں پہلے سے عاید کی گئی پابندیوں‌کے علاوہ ہوں گی۔ان کا اشارہ اس قانون کی طرف تھا جو ریاستوں کو نیٹو کے حریف سے فوجی سازو سامان کی خریداری سے روکنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رسی ایس 400 میزائل دفاعی نظام ہے جو کہ اس وقت دنیا کا بہترین نظام سمجھا جاتا ہے . ترکی نے امریکا کی بھر پور مخالفت کے باوجود روس سے خریدا ہے اور اسی طرح دیگر ممالک بھی اس کو خریدنے کے خواہاں‌ ہیں. جس پر امریکا کافی تشویش ہے .

Leave a reply