رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف ایم پی اے راجہ اظہر نے سہیل انور سیال کی دھمکی پر شدید مذمت کی۔
سہیل انور سیال نے پریس کانفرس کے بعد خرم شیر زمان کو دھمکی دی کہ تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔
سہیل انور سیال نے ہمارے لیڈر خرم شیر زمان کو گھر میں گھس کر مارنے کی بھی دھمکی دی۔
تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ اظہر اپنے ٹوئٹر بیان میں کہتے ہیں سہیل انور سیال سمیت سندھ حکومت کو بتانا چاھتے ہیں ہمارے لیڈر کی یہ تربیت نہیں.
بتانا چاھتے ہیں ہمارے گھر بلاول ہاؤس نہیں
اگر کوئی ہمارے گھروں میں گھسا تو ہاتھ پیر توڑ کر واپس بھیجیں گے۔
ایم پی اے راجہ اظہر کہتے ہیں خرم شیر زمان کو کچھ ہوا تو اسکی تمام تر زمہ داری سہیل انور سیال پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پہ ہوگی۔