اگر سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوجائے تو کتنی اچھی بات ہوگی،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی
پی ٹی آئی کی جانب سے انور منصوراو شاہ خاور ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر جماعتوں کے وکلا بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوجائے تو کتنی اچھی بات ہوگی،انور منصور نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے صرف ایک سیاسی پارٹی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے ایک بڑی سیاسی جماعت کے خلاف کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا گیا،،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو کہا کہ ٹائم فریم میں ہی سب کو سنا جائے گا،اگر باقی سیاسی جماعتیں اس بات کو نیب کیسز کے لیے لیں لے تو کیا ہم اس کو ڈائرکشن دے سکتے ہیں ؟ اس وقت عدالت کے سامنے الیکشن کمیشن کا کوئی فیصلہ موجود نہیں، فریقین کے دلائل مکمل ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر
عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات
فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا،ن لیگ اورپیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی،درخواستمیں سیکریٹری داخلہ، وفاق بذریعہ وزیراعظم کے سیکریٹری اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،