اگلے ہفتے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے وزیر تعلیم نے واضح‌ کردیا

0
41

اگلے ہفتے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے وزیر تعلیم نے واضح‌ کردیا

باغی ٹی وی : وزیر تعلیم شفقت محمود نے اگلے ہفتے سے تعلیمی ادارے بند ہونے سے متعلق خبروں کو غلط اور جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 اکتوبر سے بند ہونے والی خبریں غلط اور جعلی ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بند کیے گئے اسکول 6 ماہ بعد مرحلہ وار کھول دیئے گئے ہیں۔


دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، مذکورہ کالج میں 3 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، این سی او سی ان ایکشن، مزید 13 تعلیمی ادارے سیل


این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ۔یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں. گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

Leave a reply