دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی خواہش ہے کہ وہ بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں کام کرے. یہ پاکستان کی پہلی سو کروڑ کمانے والی فلم بن گئی ہے. ہر کوئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے جا رہا ہے اور دیکھ چکا ہے بلکہ بار بار دیکھ رہا ہے. اداکار آغا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میں یہ فلم دیکھ کر آیا ہوں بہت مزہ آیا ہے. فلم کی کیا تعریف کروں میرے تو الفاظ ہی ختم ہو جاتے ہیں. میں سمجھتا ہوں کہ آپ سب کو یہ فلم ایک بار نہیں بار بار دیکھنی چاہیے. پاکستان میں کتنا ٹیلنٹ موجود ہے اس فلم کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوری نت اور مولا جٹ یا دیگر کردار ہر کسی نے بہترین انداز میں نبھائے ہیں . مجھے اگر نوری کا مل جاتا یا مولا جٹ کا کردار مل جاتا میں دونوں کو ہی کرنے میںدلچپسی لیتا دونوںکردار اتنے مضبوط ہیں اور جس طرح سے فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے اداکاری کی ہے اسکی کیا ہی بات کی جائے. آغا علی نے کہا کہ مجھے جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ ملا میں فلم ضرور کروں گا. مجھے جو فلمیں آفر ہوئی ہیں ان میں کردار اور کہانیاں مجھے پسند نہیں آئیں.