بنوں کے علاقے بکا خیل میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار موٹرسائیکل پر سوار ہوکر سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرایا، افغان شہری خودکش بمبار نے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر خودکش دھماکہ کیا، خودکش دھماکے میں حافظ گل بہادر دہشتگرد گروپ کا افغان شہری ملوث تھا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملے میں 2 شہری شہید، 7 شہری اور 3 فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہریوں اور فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،
فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی
بنوں خود کش حملہ،افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،شہباز شریف
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے، شہباز شریف نے شہداء کو خراج عقیدت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا، شہباز شریف نے زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے، دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس لاکر دوبارہ آباد نہ کیا جاتا تو آج ملک دوبارہ اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا، شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی کی، انہوں نے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی.
مٹھی بھر دہشتگرد عناصر قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔محسن نقوی
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکاخیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلی محسن نقوی نےدھماکے میں دو شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے تین فوجی جوانوں سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اور کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ مٹھی بھر دہشتگرد عناصر قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔
خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری شہید ہوئے۔ چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے لواحقین کیلئے صبر وجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے








