دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،لیفٹیننٹ کرنل سمیت چار جوان شہید،3 دہشتگرد جہنم واصل

0
283
hassan

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی ہو گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے سے آپریشن کو لیڈ کرنے والے کرنل محمد حسن حیدر ، نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر شھید ہوگئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی عمر 43 برس تھی اور وہ اسلام آباد کے رہائشی تھے، نائیک خوشدل خان کی عمر 31 برس اور وہ ضلع لکی مروت کے رہائشی تھی،نائیک رفیق خان کی عمر 27 سال، اورڈسٹرکٹ چارسدہ کے رہائشی تھے اور لانس نائیک عبدالقادر (عمر: 33 سال، ضلع مری کے رہائشی تھے.

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

سابق صدر آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت چار فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،آصف علی زرداری نے نائک رفیق خان ‘نائک خوشدل خان اور لاس نائک عبدالقادر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانی رائیگاں ہونے نہیں دیگی ،دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سوات جیسا آپریشن ضروری ہے، دہشت گرد ملک دشمن ہیں ان کا خاتمہ ضروری ہے

Leave a reply